ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لوک سبھا میں کرن کھیر اور پپو یادو میں نو ک جھونک

لوک سبھا میں کرن کھیر اور پپو یادو میں نو ک جھونک

Thu, 02 Aug 2018 02:07:21    S.O. News Service

نئی دہلی: یکم/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا میں کمرشل عدالتوں سے متعلق بل پر بحث کے دوران بی جے پی کی کرن کھیر اور آر جے ڈی سے نکالے گئے راجیش رنجن عرف پپو یادو کے درمیان نوک جھونک ہوگئی ۔ کھیر کی نوک جھونک پر یادو نے کہا کہ وہ چھٹی بار پارلیمنٹ بنے ہیں اور عوام کے موضوع کو اٹھا رہے ہیں۔ بل پر بحث کے دوران جب یادو اپنی بات رکھ رہے تھے تب کرن کھیر نے کچھ کہا ۔ اس کی یادو نے مخالفت کی۔پپو یادو نے کہا کہ اس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہے، یہ عوام سے جڑے سوالات ہیں جو وہ اٹھا رہے ہیں اور دوران گفتگو مداخلت غیر ضروری ہے۔اس پر کھیر کو اپنے مقام سے کچھ کہتے دیکھا گیا۔ اس کی وجہ سے دونوں ارکان میں نو ک جھونک کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ یادو نے کہا کہ وہ چھٹی بار ایوان میں منتخب کر کے آئے ہیں، جبکہ وہ (کھیر) پہلی بار آئی ہیں اور نریندر مودی نہیں ہوں، تب وہ جیت بھی نہیں سکتیں۔ یادو کے اس بیان کا کرن کھیر نے مخالفت کی۔ اس دوران لوک سبھا نائب صدر نے ارکان سے پرسکون ہونے کی اپیل کی۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے بھی کہا کہ یادو چھٹی بار ایم پی بنے ہیں لیکن جوش میں کوئی کمی نہیں ہے۔


Share: